ناران اور بابو سرٹاپ میں برفباری،موسم سرد ہو گیا

مانسہرہ(خصوصی رپورٹ )مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران اور بابو سرٹاپ سمیت پہاڑوں پر رات گئے برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔سیاحتی مقامات  ناران اور بابو سرٹاپ سمیت پہاڑوں پر رات گئے ہونیوالی برفباری سے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی موسم سرد ہو گیا۔  انتظامیہ کے مطابق برف باری کے باوجودوادی کاغان جانے والے تمام راستے سیاحوں کیلئے  کھلے ہیں ۔