اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں سکواش کے نمائشی مقابلے منعقد ہونگے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) دنیا بھر کی طرح ورلڈ سکواش ڈے 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر (اکیڈمیز) گروپ کپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں بھی 9 اکتوبر کو سکواش کا عالمی دن منایا جائے گا اور اسی دن کی مناسبت سے ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں سکواش کے نمائشی مقابلے منعقد ہونگے۔