وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور حکومت ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کرتی رہے گی۔ انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے تحفظات خوش اسلوبی سے دور کیے جائیں گے اور عوامی مفاد و امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔