اسلام آباد ،کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا،،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا، یہ چاند سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا اور عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آیا، ہارویسٹ سپر مون (Harvest Supermoon)زمین کے انتہائی قریب ہے جس کے باعث وہ معمول سے زیادہ بڑا اور چمکدار نظر آ یا۔