نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں ، مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دینے سے گریز کریں
بینک اکانٹ، شناختی کارڈ نمبر یا او ٹی پی کوڈ شیئر نہ کریں، جعلی نمبروں کو فوری بلاک کریں
اسلام آباد(آئی این پی )جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کے انکشاف کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم(این سرٹ )نے صارفین کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق این سرٹ کے الرٹ میں کہا گیا کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دینے سے گریز کریں، بینک اکانٹ، شناختی کارڈ نمبر یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔این سرٹ نے الرٹ میں کہا کہ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس یا لنکس کے ذریعے لاگ ان سے پرہیز کریں، فِشنگ پیغامات میں انعامات، لاٹری یا بینک الرٹ کا جھانسہ دیا جاتا ہے، شہری احتیاط برتیں اور جعلی نمبروں کو فوری بلاک کریں