پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ کے لیے 21 لاکھ 45 ہزار روپے کا اجرا
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی علاج معالجہ سہولیات کے لیے مزید 21 لاکھ 45 ہزار روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل نثار احمد کی اہلیہ کے کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر غلام شبیر کے علاج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ اسی طرح ریٹائرڈ سب انسپکٹر عارف گجر اور اے ایس آئی جبران صفدر کو علاج کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل نبیل احمد اور محمد اشرف خان کے لیے 2،2 لاکھ روپے فی کس منظور ہوئے جبکہ کانسٹیبل محمد عاطف اور محمد عمران کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 95 ہزار روپے دیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل بشارت عزیز اور نائب قاصد محمد علی کو بھی ایک لاکھ روپے بطور علاج فنڈ جاری کیے گئے۔