آئی جی سے 11 ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کی ملاقات

خدمات پر خراج تحسین، ریٹائرڈ افسران کے مسائل حل کی یقین دہانی
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے 11 ریٹائرڈ ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ کیلئے ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریٹائرڈ افسران پولیس فورس کا سرمایہ ہیں جن کے وسیع تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ناصر وحید، محمد اشرف، ذوالفقار علی، محمد ادریس، طارق آصف رانجھا، محمد آصف، ظفر اقبال، عامر حسین، محمد نواز اور عبدالمجید شامل تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ ریٹائرڈ اہلکاروں کے پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افسران کی تجاویز لا اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن اور ٹریننگ کے شعبوں میں معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔