رائیونڈ ہائی سکول پر چھاپہ ، جعلی امیدوار پکڑاگیا

 فرحان سجاد کی جگہ جعلی امیدوار اظہر اشفاق امتحان دے رہا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کنٹرولر سکواڈ کا چھاپہ اور جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔کمپیوٹر سائنس کے پرچہ میں سیکنڈ ٹائم رول نمبر 250696 فرحان سجاد کی جگہ جعلی امیدوار اظہر اشفاق ولد اشفاق خان امتحان دے رہا تھا ،جعلی امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیمیں فعال ہیں ،انٹرمیڈیٹ امتحان زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت شفاف اور منصفانہ ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ نقل کرنے والوں اور جعلی امیدواروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی گئیں ۔