فرحان بینک سے رقم لے کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیگ چھین لیا ، ڈاکوئوں نے 5شہری لوٹ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا ،لاہور میں دن دیہاڑے واردات ,مسلح ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن میں شہری بینک سے 50لاکھ لے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیامتاثرہ شہری فرحان بینک سے رقم نکال کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیگ چھین لیاکنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ متاثرہ شہری فرحان نے بتایا کہ اس نے بینک سے رقم کاروبار کے لیے نکلوائی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں ڈاکوئوں نے گڑھی شاہو میں شیراز سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل ،ڈیفنس میں مزمل سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل ،گارڈن ٹائون میں اشفاق سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل ، ہڈیارہ میں اجمل سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل ،رنگ محل میں مجتبیٰ سے1 لاکھ 20 ہزار روپے،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔دریں اثناء نامعلوم افراد نے غالب مارکیٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے 2گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد ،ماڈل ٹائون اور گلشن راوی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔