چیف سیکرٹری پیش ہوتے تو پوچھا جاتا ادویات کس کے کہنے اور کس کی اجازت سے خریدیں:عدالت
سکھر (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ بینچ میں صحت سہولیات کی عدم فراہمی اور اربوں روپے کی ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت کا چیف سیکرٹری کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا ہے ۔ عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری پیش ہوتے تو ان سے پوچھا جاتا کہ سیکریٹری صحت نے اربوں روپے کی ادویات کس کے کہنے اور کس کی اجازت سے خریدیں موجودہ سیکریٹری صحت کامپیٹنٹ نہیں ہیں 2022 کے آرڈیننس کے تحت سیکریٹری صحت کا اکیس گریڈ کا ہونا لازمی ہے موجودہ سیکریٹری تو بیس گریڈ کا ہے