ہتھیاروں میں جدید دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز شامل ہیں‘پولیس کے حوالے
پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔جدید آلات سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی مزید مثر ہوگی، تھرمل سائٹس کے ذریعے چار کلومیٹر دور گاڑیوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی