ویب ڈیسک:لاہور میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 526 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جب کہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 363 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔انڈوں کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب انڈے 327 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 334 روپے، پرچون ریٹ 348 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 504 روپے فی کلو ہے اور انڈوں کی قیمت 323 روپے فی درجن ہے۔