ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکہ کے ساتھ نئے دور کی امید ہے: طالبان

افغان حکومت دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب شروع کرنے کے لئے پرامید ہے: ترجمان افغان وزارت خارجہ

 کابل(آئی این پی )افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے  انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد توقع ہے کہ امریکا کے ساتھ نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فرانسیسی خبررساںادارے  کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ حکومت کو امید ہے ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں پیش رفت کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے بعد دونوں ممالک تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کے اہل ہوں گے۔