176 پروازوں سے 44 ہزار 908 عازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

حج پیکیج میں شامل موبائل سم کے ذریعے عازمین اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )حج 2026 کیلئے  176 پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حجازمقدس پہنچ گئے۔وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 176 حج پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 33 ہزار 20 عازمین اس وقت مکہ مکرمہ جبکہ 11 ہزار 888 عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں ۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق حج فلائٹ آپریشن 21 مئی تک بلاتعطل جاری رہے گا، عازمین حج کو رہائش، خوراک، سفری اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے،حج پیکیج میں شامل موبائل سم کے ذریعے عازمین حج اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عازمین حج مکہ مکرمہ میں نوافل اور عمریکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ طواف اور زیارتوں میں مصروف ہیں۔