اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔اس بات کی تصدیق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹر ویو میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ نا قابلِ معافی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔