اسلام آباد آنیوالی پروازوں کو ایئرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی،نوٹم جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کے لیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹس آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔نوٹم میں کہا گیا کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹم میں مسافروں کو علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ منگل کی رات آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔