دونوں ممالک کے درمیان تنا ئوکم کرنے کے لئے ہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے:وزیرتجارت
لندن (آئی این پی ) برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر تجارت نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے دوست اور شراکت دار ہیں، اور ہم علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔"انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ خطے میں امن و امان کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان تنا ئوکم کرنے کے لیے ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔