پاکپتن:بلیک منی گروہ کا سرغنہ فرار،7 اکاونٹ بند

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے فیصل آباد ٹیم نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے منظم گروہ کے 2 فرنٹ مین گرفتار کئے۔ نگینہ چوک میں بابو موبائل سے حامد عمر اور امین موبائل سے احمد عبد آ خالد کو گرفتار کر کے فونز نقدی رقم اور اہم کاغذات بر آمد کئے۔حوالہ ہنڈی کے ذریعے بلیک منی کمانے والے گروہ کا سربراہ شہروز رفیق نامی شخص فرار ہوگیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مختلف بینکوں کے 7 اکاونٹ کو بند کردیا گیا ملزم کے بھائیوں اور والد کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے گرفتاری کے ڈر سے ملزم کے بھائی اور والد سمیت حوالہ ہنڈی کے ذریعے مال کمانے والے دیگر کردار بھی روپوش ہو گئے۔ ملزم شہروز رفیق کی اپنے بھائی حسیب رفیق اور دوستوں کے ہمراہ کروڑوں روپے کی نمائش کی گئی، ملزم نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کمائے گئے روپوں کے بنڈلز ٹیبل پر رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر رکھی ہیں۔