فرانسیسی کھلاڑی مائیکل اولیسے کو پیراگوئے کے خلاف میچ میں ماتیاس گالارزا سے تلخ کلامی پر ییلو کارڈ دکھایا گیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں امریکا کے بعد اب فرانس نے اپنے کھلاڑی کو ملنے والے کارڈ کو ختم کرنے کیلئے فیفا سے باضابطہ اپیل کردی۔ فرانسیسی کھلاڑی مائیکل اولیسے کو پیراگوئے کے خلاف میچ میں ماتیاس گالارزا سے تلخ کلامی پر یلو کارڈ دکھایا گیا تھا۔فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے مطابق ری پلے میں واضح ہوا کہ مائیکل اولیسے نے گالارزا کے چہرے کو نہیں بلکہ صرف شرٹ پکڑی تھی۔ مائیکل اولیسے کو دیا گیا یلو کارڈ ناانصافی پر مبنی تھا۔واضح رہے کہ کوارٹر فائنل مقابلے میں دوسرا کارڈ ملنے کی صورت میں مائیکل اولیسے ممکنہ طور پر ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔