لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مختلف وجوہات پر 66 افراد نے خودکشی کی ذرائع پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 44 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں،جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد، 3 خواتین نے جان گنوائی،فروری میں خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں ، مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ، 4 مرد، 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیاپریل میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئے،مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ، 13 مردوں، 4 خواتین نے اپنی جان لی،جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے جان گنوائی خودکشی واقعات میں گھریلوتنازعات اورذاتی نوعیت کیمحرکات کارفرمارہے ہیں