صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران ملکی صورتحال ،پنجاب پارٹی مزید مضبوط کرنے سمیت دیگر امور پرپارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے، گورنر ہائوس میں قیام چند دن کا ہوگا ،تھ سکیورٹی و دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کردیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میںپیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کا مشن ، صدر مملکت آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاو س میں صدر آصف علی زرداری کے رہائش کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ آصف علی زرداری کیلئے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں۔ صدرمملکت کے ساتھ سکیورٹی و دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کردیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری گورنر ہاو س میں کچھ دن قیام کریں گے صدر ائندہ چند روزمیں لاہور گورنر ہاو س پہنچیں گے۔ زرداری گورنر ہائوس میں قیام کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماو ں سے ملاقاتیں کریں گے۔لاہور میں قیام کے دوران ملکی صورتحال ،پنجاب پارٹی مزید مضبوط کرنے سمیت دیگر امور پرپارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔حالیہ دنوں صدر نے گورنر ہاوس قیام کے بعد واپسی جاتے ہوئے گورنر ہاو س کی ملازمین میں بھاری رقم کے طور پر تقسیم کی تھی۔