امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی: چینی وزیرخارجہ

پہلے طاقت پھر امن کا نظریہ محض طاقت کی منطق ہے اور طاقت امن نہیں لاسکتی
 دو ریاستی حل ہی مشرق وسطی کے بحران کا واحد  راستہ ہے: فرانسیسی  ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس 
پیرس (آئی این پی )چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے  امریکہ نے خود مختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کھلم کھلا حملہ کرکے خطرناک مثال قائم کی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ ایران جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرق وسطی کے بنیادی مسئلے فلسطین کو حل کیے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطی کے بحران کا واحد عملی راستہ ہے، بین الاقوامی برادری اس کے لیے مثر اور عملی اقدامات اٹھائے