کراچی(آئی این پی)کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ڈاکٹر مہر افروز نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان بیٹے کے دونوں گردے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کو عطیہ کر دیے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کر دی، ڈاکٹر مہر افروز نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے 23 سالہ بیٹے سلطاب ظفر کے دونوں گردے عطیہ ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کیے۔ڈاکٹر مہر افروز ایس آئی یو ٹی کی نیفرولوجی اسپیشلسٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں