ملک میں آئی ہب اور تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے‘ 20ہزار طلبہ کو تربیت دی جائیگی
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزارت آئی ٹی ملک بھر میں اے آئی ہب اور تربیتی مراکز قائم کرے گی، 20 ہزار طلبہ و طالبات کو اے آئی تربیت دی جائے گی، ایک سو پچاس اسٹارٹ اپس کو اے آئی گرانٹس دی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قومی سطح پر اے آئی منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی حکام نے کے مطابق قومی اے آئی منصوبے کے لیے پلاننگ کمیشن نے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق قومی اے آئی منصوبے کے لیے 53 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں