وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، اور 27ویں ترمیم مزید مضبوط کرے گی۔
اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے تحت صرف آئینی عدالت قائم کی گئی ہے، جس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین متفق تھے۔اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دی کہ وفاقی آئینی عدالت میں ہر صوبے کی نمائندگی ہوگی، اور یہ کوئی ایسا نظام نہیں ہے جہاں صرف سندھ یا پنجاب کے ججز کا اثر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بار اور صحافی ہمیشہ مثبت تنقید کریں اور آئین کی روح کو سمجھتے ہوئے بات کریں۔