بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے بہانے موبائل چوری، ملزمان گرفتار

 50 ہزار نقدی رقم، چوری شدہ موبائل فون اور پستول بمہ گولیاں برآمد، مقدمہ درج
لاہور( کرائم رپورٹر)سول لائن پولیس نے بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے بہانے موبائل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق سول لائن پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کے ملزمان عثمان اور رقیب کو گرفتار کر کے ملزمان سے 50 ہزار نقدی رقم، چوری شدہ موبائل فون اور پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چند  روز قبل میزان بینک کے سٹاف کا موبائل چوری کر کے رفو چکر ہو گئے تھے پولیس کو۔ملنے والی CCTV فوٹیج میں بینک سے موبائل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔