بنوں، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو شہید کر دیا

 پولیس اہلکار تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا ، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مغوی پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوگئی   پولیس اہلکار کو تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا کے بعد شہید کیاگیا۔   پولیس کے  مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا ہو نے والے پولیس اہلکار  کو شہید کر دیا گیا  ۔ پولیس اہلکار نوید اکرم کو دہشتگردوں نے شہید کردیا ۔شہید  اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔