پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے راستے دھندلا دئیے، موٹرویز بند، پروازیں‘ٹرینیں متاثر
زیارت(آن لائن‘آئی این پی)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔علاوہ ازیں، قلات شہر اور اس کے گردونواح میں بھی موسم شدید سرد ہے‘ دوسری جانب ملک بھر میں دھند نے راستے دھندلا دیے جس کے باعث موٹرویزمختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔