چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو پی سی بی کے ویمنز کرکٹ ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ تعینات کر دیا ہے۔
ان کی تعیناتی کے بعد رافعہ حیدر نے باقاعدہ طور پر اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔رافعہ حیدر، جو اس سے پہلے لاہور کی ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، نے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر شامل ہونے کے بعد ہیڈ آف ویمنز کرکٹ کا عہدہ سنبھالا۔ یہ عہدہ اس وقت خالی تھا جب تانیہ ملک نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد رافعہ حیدر نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، رافعہ حیدر نے ویمنز کرکٹ کے ڈپارٹمنٹ میں کام شروع کر دیا ہے اور اس شعبے میں بہتری کے لیے اپنے اقدامات کی ابتدا کر دی ہے۔اس تعیناتی کے بعد پی سی بی میں ویمنز کرکٹ کے حوالے سے مزید سرگرمیاں متوقع ہیں، اور رافعہ حیدر کے تجربے کو ویمنز کرکٹ کی ترقی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔