پاکستانی فلموں کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زندگی اور ان کی فیشن کی دنیا میں کامیاب جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر فلم بنانے کی تجویز دی۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ محمود بھٹی کی کہانی محنت، عزم اور جدوجہد کی بہترین مثال ہے، اور اس کہانی پر فلم بننی چاہیے تاکہ دنیا تک ان کی محنت اور کامیابی کی کہانی پہنچ سکے۔محمود بھٹی نے اس تجویز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور اپنی زندگی کی جدوجہد کو بڑے پردے پر پیش کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ محمود بھٹی پر بنائی جانے والی فلم نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر فیشن اور جدوجہد کی کہانیوں کو نمایاں کرے گی۔