پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے تحت کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1429 پوائنٹس بڑھا۔
اس اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔یہ مثبت رجحان اس وقت آیا جب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں مندی کا سامنا تھا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔اس اضافے کو اقتصادی ترقی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد کی واپسی کا ایک مثبت سگنل سمجھا جا رہا ہے۔