آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز

باکو (آئی این پی)آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر2023میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق فرانسیسی شہری آذربائیجان کے ترکیہ، ایران اور پاکستان سے تعلقات، روسی اور چینی کمپنیوں کی معلومات جمع کر رہا تھا، الزام ثابت ہونے پر فرانسیسی شہری کو 15سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔دوسری جانب فرانس نے اپنے شہری پر جاسوسی الزام سے انکار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔