ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں مہنگائی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے، جہاں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 13 اشیاء سستی ہوئیں، جب کہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں سب سے نمایاں اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں دیکھا گیا، جو ایک ہفتے میں فی کلو 12 روپے 54 پیسے مہنگا ہو گیا