واشنگٹن(آئی ا ین پی )امریکی ریاست پنسلوانیا کے ریسٹورنٹ میں باورچی نے خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا میں ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر گرم ڈیپ فرائیر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔لائکومنگ کائونٹی فائر اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتارنے کے بعد ڈیپ فرائیر میں سر کے بل چھلانگ لگائی، جو شدید جھلسنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا، جبکہ واقعے کے دوران ایک ملازمہ بھی زخمی ہو گئی، جو اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی