جاپان، فوجی یوشیدا میں چیری بلاسم فیسٹیول منسوخ کردیا گیا

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے شہر فوجی یوشیدا میں ہونے والا سالانہ چیری بلاسم فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ تقریب سیاحوں کی غیر معمولی تعداد اور اس کے باعث مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے سبب منسوخ کیا گیا ہے۔فوجی یوشیدا ہر سال بہار کے موسم میں اپنے خوبصورت چیری بلاسم کے درختوں اور مانٹ فوجی کے دلکش نظاروں کے باعث بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، تاہم حکام کے مطابق حد سے زیادہ ہجوم نے مقامی باشندوں کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے