برکی: ریٹائرڈ پولیس ملازم کے بیٹے سے بدفعلی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنا لی

برکی: ریٹائرڈ پولیس ملازم کے بیٹے سے بدفعلی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنا لی

لاہور کے علاقے برکی میں دو اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی۔

 پولیس کے مطابق، متاثرہ بچے کے والد، ہیڈ کانسٹیبل ولایت کی مدعیت میں تھانہ برکی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس کو نامزد کیا گیا ہے۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔