وفاقی پالیسی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بنائی جائے تو زیادہ پائیدار ہوگی:سہیل آفریدی

وفاقی پالیسی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بنائی جائے تو زیادہ پائیدار ہوگی:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت پالیسیاں صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت سے بنائے تو وہ زیادہ پائیدار اور مؤثر ہوں گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ 2022ء سے اب تک خیبر پختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا ہے اور سی ٹی ڈی پولیس کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہماری اپنی ہے جبکہ فوج، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دی ہیں، جس کی بدولت 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن قائم رہا۔سہیل آفیردی نے زور دیا کہ وفاقی حکومت اگر صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پالیسی بنائے تو وہ زیادہ مؤثر اور پائیدار ہوگی، اور یہی پیغام وہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔