ہائیکورٹ میں شوگر و گردوں سے متعلق آگاہی پروگرام کل ہوگا

لاہور( خصوصی رپورٹ)المکی المدنی ڈائلسز سینٹر اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے9دسمبربروز منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں شوگر اور گردوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار، مفت ہیلتھ سکریننگ کیمپ اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں شوگر، گردوں، آنکھوں، دل اور غذائی صحت کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔پروگرام کا آغاز مفت سکریننگ کیمپ سے ہوگا جہاں شرکا کے لیے شوگر، کولیسٹرول، بلڈ پریشر، بی ایم آئی، بی ایم ڈی، آنکھوں اور ریٹینا کے ٹیسٹ، موتیے کی جانچ، نیورپیتھی اسیسمنٹ اور فٹ کیئر سمیت تمام ٹیسٹ بلا معاوضہ کیے جائیں گے۔