ڈکی بھائی قوم سے معافی مانگ لی

لاہور (کرائم رپورٹر )معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے گرفتاری کے بعد 100 روز ہ خاموشی توڑتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ویڈیو کا مقصد اپنے خلاف درج ایف آئی آر کا جواز پیش کرنا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ان کے کسی کانٹینٹ سے کبھی بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہوں۔ تو اس کے لیے وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھیں گے۔