عازمین حج کو 12دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ )حج 2026 کے انتظامات تیزی سے مکمل کرنے کاسلسلہ شروع کردیا گیا ، وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو 12دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ،عازمین اپنا ڈیٹا درست فراہم کریں ورنہ حج ویزے میں تاخیر ہوسکتی ہے،ذرائع کیمطابق تصویر،پاسپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مطلوبہ بینک برانچ کو دینا ہوگی ،حج ویزا پراسیسنگ میں غلط تصویر یا تصدیق نہ ہونے پر ویزا نہیں لگے گا، عازمین کا ڈیٹا غلط ہوا تو ویزا تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے،تصویر یا دستاویز سعودی ہدایت کے مطابق نہ ہونے پر بینک عملہ رابطہ کرے گا،عازمین کو بینک کے رابطہ کرنے پر فوری طور پردرست دستاویز جمع کرنے کا مشورہ دیا گیا ، ذرائع کے مطابق غلط دستاویز کی وجہ سے تاخیر کے علاوہ ویزامنسوخ ہونے کا بھی امکان ہے۔