پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا: ایم کیو ایم

پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے
بیرون ملک چلنے والے الے بیانات کوغور سے دیکھنا ہوگا،خدشات بڑھ رہے ہیں
 پاکستان کی سیاست میں غیرملکی مداخلت نہ ہو:چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی
کراچی:( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔شہرقائد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ 2018میں کراچی سیہماری سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے، اِس شہر کی حقیقی نمائندگی ایوانوں میں موجود ہی نہیں تھی۔چیئرمین ایم یو ایم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، بیرون ملک چلنے والے الے بیانات کوغور سے دیکھنا ہوگا،خدشات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں غیرملکی مداخلت نہ ہو، کیا حالات ملک کے خلاف کسی قسم کے سازش کے عناصر پیدا تو نہیں کررہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی حریت اور بقا کیلئے کھڑی ہے ، سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں مگر جب مشکل پڑتی ہے تو سب اکٹھے کھڑے ہوتے ہیں، اس وقت عوام کو افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کے ساتھ سب کو مل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوجب ضرورت پڑی قومی سانحوں میں جماعتیں اْن کے ساتھ کھڑی تھیں