بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،بیورو رپورٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھر کیلئے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔