ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک بار پھر اضافہ

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت نے 24 گھنٹے بعد ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مزید 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ تین روز کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 3 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل 24 گھنٹے پہلے بھی ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر 5،5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے عائد ہے۔ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ اور عوامی سفری اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔