ملزمان رمضان، شعبان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چوکی انچارج نیاز بیگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان شعبان اور رمضان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ متحرک ملزمان شعبان اور رمضان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔ ملزمان کے خلاف نواں کوٹ، چوہنگ، راوی روڈ، ہنجروال میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، دو پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان شعبان اور رمضان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے چوکی انچارج نیاز بیگ ادریس احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔