بھارتی ریسلرز کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 کو معطل کیا گیا

بھارتی ریسلرز کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 کو معطل کیا گیا

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 ریسلرز کو معطل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ان ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے کچھ کے پیدائش کے بعد 12 سے 15 سال تک کے عرصے میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی، جن میں سے 11 کے سرٹیفکیٹ جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے اپڈیٹ کیے گئے تھے۔ابتدائی طور پر 5 ریسلرز کو معطل کیا گیا تھا، اور بعد میں مزید 6 کو بھی معطل کیا گیا، مجموعی طور پر 11 ریسلرز کو سزا دی گئی ہے۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ایک شفاف اور صاف ستھرا نظام چاہتے ہیں تاکہ کھیل کے معیار اور میرٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔