جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل

 امریکا، افریقا، لیبیا،نائیجیریا سے تیل منگوایا ہے مگر آنے میں وقت لگیگا:وزیر پٹرولیم 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نیکہا ہیکہ اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائیگی اور سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہوجائیگا۔ ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے علی پرویز ملک نیکہا تیل کی سپلائی جاری رکھنیکیلئے پاکستان نے امریکا، افریقا، لیبیا اور نائیجیریا سے تیل منگوایا ہے مگر نیا تیل آنے میں وقت لگیگا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، عالمی توانائی منڈیوں پر اس کے اثرات اور پاکستان کے توانائی و معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے امکانات، علاقائی بحران اور اس کے پٹرولیم سپلائی چین، قیمتوں میں اتار چڑھاو? اور مجموعی توانائی تحفظ پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار سراہا، کشیدگی میں کمی اور عالمی امن کے فروغ کیلئے ثالثی کوششوں کی تعریف کی۔فریقین نے توانائی، سلامتی، معدنی، سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار ترقی کیلئے تکنیکی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔