13 سبزیاں،5پھل مستحکم قیمت پر دستیاب ، ادرک ،دیسی لہسن کی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی
لاہور(خصوصی رپورٹ )ضلعی انتظامیہ نے اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں کمی اور استحکام سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے دعوے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ 13 سبزیاں مستحکم قیمت پر دستیاب جبکہ 4 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادرک ،دیسی لہسن کی قیمت میں 10 روپے اور چائنہ لہسن کی قیمت میں 20 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ، ، 5 پھل مستحکم قیمت پر دستیاب رہے جبکہ 2 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔