گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

 شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، زرعی اراضی، فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی۔شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے غذر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا، نوبہار گاں میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے گش گش جماعت خانہ کو بھی نقصان پہنچایا، جبکہ فصلیں، پھل دار درخت اور زرعی اراضی بھی تباہ ہوگئی