گورنر پنجاب سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات

گورنر پنجاب سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے دورے پر ہیں، ایسے میں ملک کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی بار بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو ہی اپنی اصل طاقت سمجھتی ہے۔