لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کیمطابق عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلی، جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد ہوگی۔عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش، جبکہ غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کیلئے لوگوں کو اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا، عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔